BSF Guideline

General Guidelines for Business Support Facility

Background of the Project

In response to the priorities of the Government of Pakistan on poverty reduction, and employment generation, the World Bank in close consultation with Government of Balochistan (GoB) and relevant stakeholders have designed the Balochistan Livelihoods and Entrepreneurship Project (BLEP) focusing on improving livelihoods of rural communities by promoting employment opportunities and sustainability of enterprises in project districts through development business support facilities. The objective of the provision of grant for the Business Support facility is to develop dynamic, internationally competitive private sector micro, small and medium enterprises (MSME’s) by working directly at the individual or firm level and improving the overall business operations, MSME’s revenue, and creating employment to undercut the impact of refugees’ influx and extremism. These MSME’s are expected to create employment opportunities for rural communities and achieve sustainability of enterprises in the selected districts of Balochistan. The project will help local entrepreneurs and individuals to enhance profitability and income provision.  These enterprises will help in making a significant contribution to the reduction of poverty and uplifting the host communities through business opportunities. The BLEP will offer a comprehensive set of interventions in financial assistance, technical assistance, training, certifications and standards, local and export marketing, and technology upgrades that strengthen SMEs and create a robust private sector.

Business Support Facility Geographical Location:

The business support facility should be established in any of the following nine districts.

Killa Abdullah/Chaman, Killa Saifullah, Chagai, Sherani, Pishin, Mastung, Zhob, Nushki and Gwadar.

Who Can Apply

Beneficiaries from Balochistan province fulfilling the following criteria may apply for the Business Support Facility (BSF).

  • Must agree to minimum contribution Ratio: BLEP (70%): Grantee (30%).
  • Possess a valid CNIC and must be a local of Balochistan.
  • The applicant must have a minimum of three years of verifiable business experience. Relevant and more than five-year business experience will be given preference.
  • Must agree to establish the business support facility in Killa Abdullah/Chaman, Killa Saifullah, Chagai, Sherani, Pishin, Mastung, Zhob, Nushki and Gwadar.
  • Must have a sustainable business idea explained through a clear business proposal, given on the BLEP website (org.pk).
  • Must agree to register the NTN number of the BSF Supported or established through the BLEP Grant.
  • The preference will be given to the local of the respective nine districts where the BSFs will be established.
  • Must agree to pay grantee share upfront at the time of approval of grant.
  • Must adhere the National/local environmental laws/regulations and project Environmental and social safeguards.
  • Willing to abide by any other factors that may be added by BLEP in the better interest of BSF.
  • Must follow the guidelines prepared for the implementation of BSF (Guidelines available on BLEP website).

Ineligible Expenses

BLEP grant funds may not be utilized for the following:

  • Purchases of goods or services restricted or prohibited under the prevailing government rules.
  • Any purchase or activity, which has already been made prior to the signing of the grant agreement.
  • Purchases or activities unnecessary to accomplish grant purposes as determined by the BLEP Project.
  • Prior obligations of and/or, debts, fines, and penalties imposed on the Grantee.
  • Any kind of cash investment or endowments.
  • Purchases of restricted goods, such as: restricted agricultural commodities, used equipment, or prohibited goods, alcoholic beverages.
  • Purchase of vehicles, other than machinery required for business operation subject to BLEP approval.
  • Any expense related to groundwater pumping (e.g. Solar pumping system, Boring/tube well)
  • Ceremonies, parties, celebrations, or “representation” expenses.
  • Any other investment or purchases without the prior approval of BLEP concerned authorities.

Ownership

The Business Support facility will be owned by the grantee.

  • Registering Body

The Business Support Facility/ MSMEs will be registered with the relevant/legal entity of Balochistan government.

  • Business Proposal

The Business Support Facility application/proposal will be developed by the applicant and submitted to the BLEP office for review and assessment.  The proposal should cover the components illustrated in proposal given on the website.

  • Operational Responsibilities

The operations (E.g. Manufacturing, purchasing, supply chain management, distribution, human resources etc.) will be the responsibility of grantee. Moreover, ensuring the safety and security of the BSF will be the sole responsibility of the Grantee. Moreover, the grantee cannot sublet the business facility to any third party, nor can he sell out the business facility.

  • Land for BSF

The provision of Total Land needed for BSF will be sole responsibility of the Grantee.

  • Award and Administration Information

All grants will be negotiated, denominated, and funded in Pakistani Rupees (PKR). All costs funded by the grant must be allowable, allocable, and reasonable. Grant applications must be supported by a detailed and realistic budget. Issuance of this RFA does not constitute an award or commitment on the part of BLEP, nor does it commit BLEP to pay for costs incurred in the preparation and submission of application. Further, BLEP reserves the right to accept or reject any or all applications received and reserves the right to ask further clarifications, information or documentation from the applicants.

Business Sectors

The project has identified 6 main sectors based on their feasibility in the selected districts of Balochistan. These sectors include Agriculture, Livestock, Mines & Minerals, Handicrafts and Small Industries, Ecotourism and Forestry. In this priority will be given to the business proposals that are and improving the value chain of the indigenous product, employability of local populations, business operations automation, financial sustainability, expansion of established business, with the potential to engage in value addition activities with the community. The beneficiaries are expected to develop their own business plans on the given format on website, related to six sectors. Moreover, In Annexure I a list of potential businesses is given under every sector, however other suitable, economically viable business ideas subject to the approval of PMIU and sound feasibility will be considered for business support facility.

  • The Grant Cycle ­

The workflow for BLEP grant is given below.

Business Support Facility Implementation and Monitoring

  • The Grantee shall implement the approved BSF proposal, in compliance with the Procurement Guidelines, the Consultants Guidelines, the Anti-corruption Guidelines.
  • The Grantee shall establish and/or maintain procedures that would allow the Project Implementing Entity and/or the associated bodies to carry out supervision and monitoring activities in respect of the Grantee’s implementation of the financed BSF, as the case may be.
  • The grantee shall prepare and furnish to the Project Implementing Entity and/or the associated bodies all such information that the Project Implementing Entity and/or the associated shall reasonably request in relation to the financed, BSF.
  • The Grantee shall maintain records and accounts adequate to reflect, in accordance with sound accounting practices, the operations, resources and expenditures incurred in the implementation of the BSF, as the case may be, and, upon the Project Implementing Entity’s or the associated bodies’ request, shall have such records and accounts audited in accordance with appropriate auditing principles consistently applied by an independent auditor.
  • The grantee shall accept random and/or unannounced physical or documentary inspections by the Project Implementing Entity and/or the associated bodies in connection with the implementation of BSF.
  • If so determined by the Project Implementing Entity during the screening of the BSF proposal, as the case may the Grantee shall implement such BSF proposal in accordance with Safeguard Document(s) prepared and applicable thereto, which document(s) shall have been prepared and disclosed prior to the award of the Matching Grant;
  • In the event that the BSF proposal was to be implemented in partnership, all the partners participating in such BSF shall be deemed jointly and severally liable for all the obligations and requirements set forth in the Matching Grant Agreement;
  • The Project Implementing Entity shall have the right to suspend or terminate the right of the Grantee to use the proceeds of the Matching Grant;
  • The Grantee’s acknowledgment and consent to the Project Implementing Entity’s right of restitution of any amounts disbursed under the Matching Grant with respect to which fraud and corruption has occurred.
  • The Grantee shall commit to the objective of the Project; and undertake to the implement the BSF, as the case may be, in accordance with sound technical, financial, managerial, social and environmental, and labor standards; and
  • The grantee shall provide, promptly as needed the resources required for the implementation of BSF proposal, including a minimum contribution, in cash.

Guidelines for Business Support Facilities

These are the general guidelines/mechanism, which can be amended based on investor’s business proposal and BLEP Committee’s assessment and recommendations.

  • Business and financial plans of BSF must be presented on required format and attached for committee’s review & initial shortlisting. Which will be followed by third party evaluation and feasibility for final approval.
  • The investor has to register their business as tax filers before approval of their grant.
  • The provision of Total Land needed for BSF will be sole responsibility of the investor, and will not be considered in-kind. Any constructed building on the given land will not be considered as in kind.
  • All financial transactions would be processed through banking channels.
  • BSF will be awarded purely on matching grants on (30%-70%) share.
  • Investor should be responsible for any kind of contingent liabilities.
  • Monitoring and evaluation mechanism will be mandatory and ensure that the BSF will run as per their proposal and in its true spirit, if investor will not follow the agreement clauses legal action will be taken against the investor.
  • Application and Submission Information

Applications shall be submitted in English or Urdu.

Duly signed grant proposal along with supporting documentation should be submitted to BLEP on BLEP postal address through registered postal service not later than 19 June 2023.

Late/Ineligible/Incomplete/unresponsive applicants will not be considered for further steps.

Due to large volume of applications BLEP may not be able to respond back to every applicant. However, in case you do not hear back from BLEP within 3 months of submission of your application it can be implied that the application did not qualify among the top ranked applicants as per the evaluation criteria and the number of grants available.

Annexure I

Business Sectors

The following are some of the business ideas, however any other suitable, economically viable business ideas subject to the approval of PMIU and sound feasibility will be considered for business support facility.

 Agriculture Sector

Cold Storage.

Dehydration facilities.

Juices, Jams & Marmalade production.

Olive oil extraction and packaging facility.

Export led fruit processing and packaging plant.

Agriculture transformation.

Export led organic farming.

Automated Vineyard farm.

Agriculture farm automization.

Model farms and nurseries (Mechanized).

Efficient irrigation management.

Fruit and Chili processing facilities.

Any other business idea related to Agriculture.

 

Livestock Sector

Automated and Semi-automated dairy and poultry farms.

Milk processing plants/milk chillers.

Broiler Production and Management.

Slaughter house, meat processing and packaging.

Commercial Hatchery facility.

Any other business idea related to Livestock.

Small Industries

Automated wool processing.

Carpet weaving.

Handicrafts.

Food processing.

Small and medium size Industries.

Pottery.

Cloth Embroidery.

Rugs and Wall Hangings.

Hide and Skin processing plants.

Automated looms.

Any other business idea related to small industries.

 

Ecotourism

Developing tourist facilities.

Wildlife Viewing.

Zip Line Excursion.

Small tourism activities generation.

Developing natural site for tourism.

Any other business idea related to Ecotourism.

Mines and Mineral

Developing indigenous mines and minerals sites.

Marble, Onyx & Granite Processing.

Marble, Onyx & Granite Mosaic.

Chromite Beautification.

Improving value chain of indigenous minerals.

Export led processing of local minerals.

Any other business idea related to Mines and Mineral.

Forestry

Pine Nut growers.

Sustainable Forest development.

Production of industrial round wood, wood fuel and charcoal.

Forest management for timber and wooden furniture.

Medical Plants.

Any other business idea related to Forestry.

DOWNLOAD ADVERTISEMENT

بزنس سپورٹ فیسلٹی (بی ایس ایف) پر عمومی رہنمائی

پراجیکٹ کا پس منظر

غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومتِ پاکستان کی ترجیحات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عالمی بینک نے حکومتِ بلوچستان اور دیگر متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے ‘بلوچستان لائیولی ہڈز اینڈ انٹریپرینیورشپ پراجیکٹ (Balochistan Livelihoods and Entrepreneurship Project) [بی ایل ای پی] تیار کیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں ذرائع معاش کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور کاروبار میں معاونت کی سہولیات کے ذریعے پراجیکٹ کے اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو پائیدار بنانے میں مدد دی جا رہی ہے۔ پراجیکٹ کے تحت دی جانے والی بزنس سپورٹ فیسلٹی (بی ایس ایف) کی اس گرانٹ کا مقصد نجی شعبے میں کام کرنے والے افراد، چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے مختلف افراد اور فرموں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے اور بحیثیت مجموعی علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔پراجیکٹ کی بدولت ایم ایس ایم ایز کے ریونیو میں اضافہ ہو گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور پناہ گزینوں کی آمد اور انتہاپسندی کے باعث علاقے کی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔ توقع ہے کہ ایم ایس ایم ایز کے کاروبار میں بہتری سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بلوچستان کے منتخب اضلاع کی کاروباری سرگرمیوں میں پائیداری اور استحکام پیدا ہو گا۔ پراجیکٹ کی بدولت ان علاقوں کے چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں اور افراد کے منافع میں بہتری آئے گی اور آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ یہ کاروباری ادارے غربت میں کمی لانے اور کاروباری مواقع کی شکل میں میزبان کمیونٹیز کے حالات بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ بی ایل ای پی کے تحت مالی معاونت، تکنیکی معاونت، تربیت، سرٹیفکیشن اینڈ سٹینڈرڈز(Certification and Standards) ، مقامی سطح پر اور برآمدی منڈی کے لئے مارکیٹنگ، اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے سلسلے میں متعدد اقدامات کئے جائیں گے جن کی بدولت ایس ایم ایز کا شعبہ مستحکم ہو گا اور نجی شعبے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

بی ایس ایف کی تعمیر/ تنصیب کا جغرافیائی محل وقوع

بی ایل ای پی کی جانب سے کاروبار میں معاونت کی یہ سہولت (بی ایس ایف) بلوچستان کے درج ذیل نو اضلاع تک محدود ہے:

قلعہ عبداللہ/ چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، چاغی، شیرانی، نوشکی، مستونگ اور گوادر

درخواست دینے کی اہلیت

درج ذیل شرائط پر پورا اترنے والے صوبہ بلوچستان کے درخواست گزار ‘کاروبار میں معاونت کی سہولت (بی ایس ایف)’ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں:

درخواست دہندہ بی ایس ایف کی کل لاگت میں مندرجہ ذیل شراکت داری کے اصول پر متفق ہو:

بی ایل ای پی (70 فیصد)  اور  گرانٹی (30 فیصد)۔

درخواست دہندہ کے پاس موثر قومی شناختی کارڈ موجود ہو اور بلوچستان کے مقامی ہوں۔

درخواست دہندہ کاروبار میں کم ازکم تین سالہ قابل تصدیق تجربہ کا حامل ہو۔ متعلقہ اور پانچ سال سے زائد کاروباری تجربے کو ترجیح دی جائے گی۔

درخواست دہندہ کو قلعہ عبداللہ/ چمن، قلعہ سیف اللہ، چاغی، شیرانی، پشین، مستونگ، ژوب، نوشکی اور گوادر میں بی ایس ایف کی سہولت قائم کرنے پر اتفاق کرنا ہو گا۔

درخواست دہندہ کے پاس کاروبار کے لئے ایک پائیدار منصوبہ موجود ہو جس کی وضاحت کاروبار کی ایک واضح تجویز یا بزنس پروپوزل کی شکل میں کی جائے، جس کا فارمیٹ بی ایل ای پی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

درخواست دہندہ بی ایل ای پی کی معاونت سے قائم کردہ بی ایس ایف کا این ٹی این نمبر درج کرانے پرراضی ہو۔

متعلقہ نو اضلاع کے مقامی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں بی ایس ایف قائم کی جائیں گی۔

درخواست دہندہ گرانٹ کی منظوری کے وقت گرانٹی کا حصہ پیشگی ادا کرنے پر متفق ہو۔

درخواست دہندہ کے لئے ماحول کے تحفظ سے متعلق نیشنل/ لوکل قوانین اور بی ایل ای پی کے تجویز کردہ انوائرمنٹ اینڈ سوشل سیف گارڈز پر عملدرآمد کرنا لازم ہو گا۔

درخواست دہندہ کسی بھی ایسے دیگر عوامل کی پاسداری پر آمادہ ہوں جو بی ایل ای پی کی جانب سے بی ایس ایف کے بہتر مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے شامل کیا جائے۔

 

گرانٹ کا ممنوعہ استعمال

بی ایل ای پی گرانٹ کی رقم درج ذیل امور کے لئے استعمال نہیں کی جا سکے گی:

مروجہ حکومتی قواعد کی رو سے ممنوعہ اشیاء یا خدمات کی خریداری۔

کوئی ایسی خریداری یا کام، جو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط سے پہلے ہو چکے ہوں۔

کوئی ایسی خریداری یا کام جو بی ایل ای پی پراجیکٹ کے تحت طے کئے گئے گرانٹ کے مقاصد پورے کرنے کے لئے ضروری نہ ہو۔

گرانٹی کے سابقہ واجبات، اور/ یا قرضے، جرمانے اور سزا کے طور پر وصول کی جانے والی رقوم۔

کسی بھی طرح کی نقد سرمایہ کاری یا وقف کی جانے والی رقوم۔

ممنوعہ اشیاء کی خریداری مثلاً ممنوعہ زرعی اشیا یا سامان، استعمال شدہ آلات یا ایکوپمنٹ، یا ممنوعہ اشیاء، الکوحل والے مشروبات۔

بی ایل ای پی کی منظوری سے کاروباری سرگرمیوں کے لئے درکار مشینری سے ہٹ کر کسی بھی قسم کی گاڑی کی خریداری۔

زمین سے پانی نکالنے سے متعلق کوئی اخراجات (مثلاً سولر پمپنگ سسٹم، بورنگ/ ٹیوب ویل) ۔

تقریبات، پارٹیاں، خوشی میں منائی جانے والی سرگرمیاں، یا “نمائندگی” کے اخراجات۔

بی ایل ای پی کے متعلقہ حکام کی پیشگی منظوری کے بغیر کوئی دیگر سرمایہ کاری یا خریداری۔

ملکیت

یہ بزنس سپورٹ فیسلٹی گرانٹی کی ملکیت ہو گی۔

رجسٹریشن کا مجاز ادارہ

بزنس سپورٹ فیسلٹی/ ایم ایس ایم ایز کی رجسٹریشن حکومتِ بلوچستان کے متعلقہ/ قانونی ادارے میں کرائی جائے گی۔

کاروبار کی تجویز یا کاروباری منصوبہ

درخواست گزار کو کاروبار میں معاونت کے لئے کاروبار کی تجویز یا کاروباری منصوبہ (Business Proposal) تیار کر کے جائزہ اور تجزیہ کے لئے دفتر بی ایل ای پی میں جمع کرانا ہو گی۔ اس تجویز میں وہ تمام اجزاء شامل ہونے چاہئیں جو ویب سائٹ پر دی گئی نمونے کی تجویز میں شامل ہیں۔

جاری سرگرمیوں کی ذمہ داریاں

کاروبار کی عملی سرگرمیوں (مثلاً مینوفیکچرنگ، خریداری، سپلائی چین مینجمنٹ، ڈسٹری بیوشن، افرادی قوت وغیرہ) کی ذمہ داری گرانٹی پر عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ گرانٹی کاروبار کے حفاظتی امور یقینی بنانے کے مکمل طور پر ذمہ دار ہوں گے۔ گرانٹی کاروبار کی اس سہولت میں کسی تیسرے فریق کو ذیلی شریک نہیں بنا سکتے اور نہ ہی وہ اس کاروبار کی سہولیات کو فروخت کر سکتے ہیں۔

کاروبار کی اراضی

کاروبار کی ان سہولیات کے لئے اراضی کی تمام تر ذمہ داری سرمایہ کار پر عائد ہو گی۔

گرانٹ کا اجراء اور انتظامی امور کی معلومات

تمام گرانٹس پر ضروری گفت وشنید کی جائے گی اور رقم پاکستانی روپے میں فراہم کی جائے گی۔ گرانٹ کے تحت ان اخراجات کے لئے رقوم فراہم کی جائیں گی جن کی اجازت دی جا سکتی ہے، جو مختص کئے جا سکتے ہیں اور معقول ہیں۔ گرانٹ کی درخواستوں کے ہمراہ حقیقت پسندانہ بجٹ پوری تفصیل کے ساتھ فراہم کیا جائے۔ آر ایف اے دستاویزات کے اجراء کا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ بی ایل ای پی اب گرانٹ جاری کر دے گا یا اس نے گرانٹ دینے کا وعدہ کر لیا ہے اور نہ ہی بی ایل ای پی اس درخواست کی تیاری اور اسے جمع کرانے کے اخراجات کی ادائیگی کرے گا۔ مزید برآں، بی ایل ای پی کو موصول ہونے والی کوئی ایک یا تمام درخواستیں منظور یا مسترد کرنے اور درخواست گزاروں سے مزید کوئی وضاحت طلب کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

کاروبار کے شعبے

پراجیکٹ کے تحت بلوچستان کے منتخب اضلاع میں فزیبلٹی کی بنیاد پر 6 مرکزی شعبے طے کئے گئے ہیں۔ ان شعبوں میں زراعت، مال مویشی، کان کنی و معدنیات، دست کاری اور چھوٹی صنعتیں، سیاحت اور جنگلات شامل ہیں۔ اس بناء پر ایسی کاروباری تجاویز کو ترجیح دی جائے گی جن سے مقامی مصنوعات کے قدری سلسلے (Value Chain) میں بہتری آ رہی ہے اور آئندہ بہتری آئے، مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، کاروباری سرگرمیوں میں خودکار نظام (Automation) کا رجحان بڑھے، مالی لحاظ سے پائیداری آئے، اور پہلے سے چلنے والے کاروبار کو توسیع ملے، اور ان کی بدولت کمیونٹی کے ساتھ مل کر قدر کی بڑھوتری (Value Addition) کی سرگرمیوں کے امکانات بڑھیں۔ گرانٹ حاصل کرنے والوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنا کاروباری منصوبہ ان چھ شعبوں میں سے کسی بھی شعبے میں تیار کریں گے جس کا فارمیٹ ویب سائٹ پر دیا گیا ہے۔ ضمیمہ نمبر I میں ہر شعبے کے تحت ممکنہ کاروبار کی فہرست دی گئی ہے، البتہ دیگر موزوں، اور معاشی لحاظ سے قابل عمل کاروباری آئیڈیاز جن  کی منظوری پی ایم آئی یو سے حاصل کرنا ہو گی اور جن کے لئے عمدہ فزیبلٹی رپورٹ دی جائے گی، انہیں کاروباری معاونت کی اس سہولت کے لئے زیرغور لایا جائے گا۔

گرانٹ کی کارروائی کا عملی مدار

گرانٹ کی کارروائی کی ترتیب کچھ اس طرح ہو گی

کاروبار میں معاونت کی سہولت پر عملدرآمد اور نگرانی

گرانٹی بی ایس ایف کی منظورشدہ تجویز پر عملدرآمد کریں گے اور اس سلسلے میں خریداری کے رہنما اصولوں (Procurement Guidelines)، کنسلٹنٹس کے رہنما اصولوں (Consultants Guidelines) اور انٹی کرپشن کے رہنما اصولوں (Anti-corruption Guidelines) کی پاسداری کی جائے گی۔

گرانٹی ایسے طریقہ ہائے کار طے کریں گے اور/ یا مرتب کریں گے جن کے تحت پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والا ادارہ (Project Implementing Entity) اور/ یا اس کے ملحقہ ادارے گرانٹی کی جانب سے بی ایس ایف پر لگائے گئے سرمایہ کے حوالے سے سپروژن اور مانیٹرنگ یعنی نگرانی کی سرگرمیوں پر کام کر سکیں، جو بھی معاملہ ہو۔

گرانٹی بی ایس ایف کے سرمایہ کے حوالے سے وہ تمام معلومات تیار کر کے پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والے ادارے اور/ یا اس کے ملحقہ اداروں کو فراہم کریں گے جن کا تقاضا پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والے ادارے اور/ یا اس کے ملحقہ اداروں کی جانب سے معقول انداز میں کیا جائے۔

گرانٹی وہ تمام ریکارڈ اور اکاؤنٹس، اکاؤنٹنگ کے عمدہ مروجہ طریقوں کے مطابق مرتب کریں گے جن میں بی ایس ایف پر عملدرآمد کے سلسلے میں ہونے والی عملی سرگرمیوں، وسائل اور ان پر اٹھنے والے اخراجات کو ظاہر کیا جائے گا، جو بھی معاملہ ہو، اور پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والے ادارے یا اس کے ملحقہ اداروں کی درخواست پر اس ریکارڈ اور اکاؤنٹس کا آڈٹ کرائیں گے جو کسی آزاد آڈیٹر کی طرف سے عام طور پر اپنائے جانے والے آڈٹ کے موزوں اصولوں کے مطابق ہوں۔

گرانٹی کو بی ایس ایف پر عملدرآمد کے سلسلے میں پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والے ادارے اور/ یا اس کے ملحقہ اداروں کی جانب سے بلاترتیب اور/ یا غیراعلانیہ عملی یا دستاویزی معائنوں پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

اگر بی ایس ایف تجویز کی چھان بین کے دوران پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والا ادارہ طے کر دے، جو بھی معاملہ ہو، تو گرانٹی کو اس تجویز پر تیار شدہ حفاظتی اقدامات کی دستاویزات کے مطابق عمل کرنا ہو گا اور یہ اسی طرح لاگو ہوں گی جس طرح یہ دستاویزات تیار کی گئی ہوں گی اور شراکتی گرانٹ کے اجراء سے قبل بتایا گیا ہو گا۔

اگر بی ایس ایف کی تجویز پر پارٹنرشپ کی شکل میں عملدرآمد ہونا ہو تو بی ایس ایف میں شامل تمام پارٹنرز مشترکہ حیثیت میں میچنگ گرانٹ کے معاہدے میں بیان کی گئی تمام ذمہ داریوں اور شرائط کے پابندتصور کئے جائیں گے۔

پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والے ادارے کو اختیار حاصل ہے کہ وہ میچنگ گرانٹ کی رقوم استعمال کرنے کا گرانٹی کا حق معطل کر سکتا ہے یا اسے ختم کر سکتا ہے۔

گرانٹی، پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والے ادارے کے اس حق کو تسلیم کرتا ہے اور اس پر رضامند ہے کہ وہ میچنگ گرانٹ کے تحت ادا کی گئی کسی بھی ایسی رقوم پر ہرجانہ عائد کرے جس کے معاملے میں دھوکہ دہی اور کرپشن کی گئی ہو۔

گرانٹی، پراجیکٹ کے مقاصد کے ساتھ اپنی پختہ وابستگی کا اظہار کرے گا اور عمدہ تکنیکی، مالی، انتظامی، سماجی و ماحولیاتی اور لیبر معیارات کے مطابق بی ایس ایف پر عملدرآمد کا اقرار کرے گا، جو بھی معاملہ ہو، اور

گرانٹی بی ایس ایف تجویز پر عملدرآمد کے سلسلے میں مطلوب وسائل، بشمول نقد رقم کی شکل میں کم سے کم حصہ، ضرورت پڑنے پر فی الفور فراہم کرے گا۔

معاون سہولیات کے رہنما اصول

بی ایس ایف کے سلسلے میں عمومی رہنما اصول وضع کیا گیا ہے جس میں سرمایہ کار کی کاروباری تجویز اور بی ایل ای پی کمیٹی کے تجزیہ اور تجاویز کی بنیاد پر ترمیم کی جا سکتی ہے۔

بی ایس ایف کے لئے کاروبار اور مالی امور کے منصوبے مطلوبہ شکل یا فارمیٹ میں پیش کئے جائیں گے اور ابتدائی شارٹ لسٹنگ کے سلسلے میں کمیٹی کے جائزہ کے لئے جمع کرائے جائیں گے۔ اس کے بعد تیسرے فریق سے ان کی جانچ پرکھ یا اویلیویشن اور فزیبلٹی (Evaluation and Feasibility) کرائی جائے گی اور پھر حتمی منظوری دی جائے گی۔

سرمایہ کار کو گرانٹ کی منظوری سے قبل اپنے کاروبار کی رجسٹریشن بطور ٹیکس فائلر کرانا ہو گی۔

بی ایس ایف کے لئے درکار کل اراضی کا انتظام سرمایہ کار کی ذمہ داری ہو گی اور اسے اشیاء کی شکل میں معاونت تصور نہیں کیا جائے گا۔ کسی اراضی پر تعمیر شدہ عمارت کو اشیاء کی شکل میں معاونت تصور نہیں کیا جائے گا۔

مالی لین دین کی تمام کارروائیاں بینکوں کے ذریعے کی جائیں گی۔

بی ایس ایف صرف اور صرف میچنگ گرانٹ (حصہ کا تناسب: 30 فیصد- 70 فیصد)کی شکل میں جاری کی جائے گی۔

کسی بھی طرح کے اتفاقی اخراجات کی ذمہ داری سرمایہ کار پر عائد ہو گی۔

نگرانی اور جانچ پرکھ کا نظام تشکیل دینا اور اس امر کو یقینی بنانا لازم ہو گا کہ بی ایس ایف کو اس کی تجویز کے مطابق صحیح معنوں میں چلایا جائے، معاہدے کی شقوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سرمایہ کار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

درخواست اور درخواست جمع کرانے کی معلومات

درخواستیں انگریزی یا اردو زبان میں جمع کرائی جائیں۔

گرانٹ کی دستخط شدہ تجاویز، ضروری دستاویزات کے ہمراہ بی ایل ای پی کو اس کے ڈاک پتہ پر رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون 2023 تک موصول ہو جانی چاہئیں۔

تاخیر سے موصول ہونے والی/ نامکمل/ نااہل/ ضروری تقاضوں پر پورا نہ اترنے والی (Unresponsive) درخواستوں کو مزید کارروائی کے لئے زیرغور نہیں لایا جائے گا۔

درخواستوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ہو سکتا ہے کہ بی ایل ای پی ہر درخواست دہندہ کو جواب نہ دے پائے۔ تاہم اگر آپ کو درخواست جمع کرانے کے 3 ماہ کے اندر بی ایل ای پی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہ ہو تو اس کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ درخواست گرانٹس کی دستیاب تعداد کے مطابق جانچ پرکھ کے مطلوبہ معیار کی روشنی میں سرفہرست آنے والی درخواستوں میں شامل نہیں ہو پائی۔

 

 

 

ضمیمہ نمبر I

کاروبار کے شعبے

ذیل میں کچھ کاروباری آئیڈیاز دئیے گئے ہیں، تاہم کسی بھی دیگر موزوں، معاشی لحاظ سے قابل عمل کاروباری آئیڈیاز کو پی ایم آئی یو کی منظوری اور عمدہ فزیبلٹی پر کاروبار میں معاونت کی سہولت کے لئے زیرغور لایا جا سکتا ہے:

 

 

شعبہ زراعت

Agriculture Sector

کولڈ سٹوریج

Cold Storage

ڈی ہائیڈریشن سہولیات

Dehydration Facilities

جوس، جیم اور مارملیڈ کی پیداوار

Juices, Jams & Marmalade production

زیتون کا تیل نکالنے اور پیک کرنے کی سہولیات

Olive oil extraction and packaging facility

برآمدی مقصد کے لئے پھلوں کی پراسیسنگ اور پیکنگ کا پلانٹ

Export led fruit processing and packaging plant

زرعی شعبے کی جدید خطوط پر تبدیلی

Agriculture transformation

Export led organic farming.

برآمدی مقصد کے لئے آرگینک فارمنگ

Automated Vineyard farm.

خودکار نظام پر مبنی انگور کا باغ یا فارم

Agriculture farm automization.

زرعی فارم کی آٹومائزیشن

Model farms and nurseries (Mechanized).

ماڈل فارم اور نرسریاں (میکنائزڈ)

Efficient irrigation management.

آبپاشی کا بہتر کارکردگی کا نظام

Fruit and Chili processing facilities.

پھلوں اور مرچ کی پراسیسنگ سہولیات

Any other business idea related to Agriculture.

زراعت سے متعلق کوئی دیگر کاروباری آئیڈیا

 

 

Livestock Sector

شعبہ لائیوسٹاک

Automated and Semi-automated dairy and poultry farms.

خودکار اور نیم خودکار ڈیری اور پولٹری فارم

Milk processing plants/milk chillers.

دودھ کا پراسیسنگ پلانٹ/ دودھ کے چلرز

Broiler Production and Management.

برائلر  کی پیداوار اور کاروبار

Slaughter house, meat processing and packaging.

مذبح خانہ، گوشت کی پراسیسنگ اور پیکنگ

Commercial Hatchery facility.

کمرشل ہیچری  کی سہولیات

Any other business idea related to Livestock.

لائیوسٹاک سے متعلق کوئی دیگر کاروباری آئیڈیا

 

 

Small Industries

چھوٹی صنعتیں

Automated wool processing.

آٹومیٹڈ وول پراسیسنگ

Carpet weaving.

قالین بافی

Handicrafts.

دستکاری

Food processing.

فوڈ پراسیسنگ

Small and medium size Industries.

چھوٹی اور درمیانی صنعتیں

Pottery.

ظروف سازی

Cloth Embroidery.

کپڑوں کی کڑھائی

Rugs and Wall Hangings.

رَگ اور دیوار پر لگانے کی آرائشی اشیاء

Hide and Skin processing plants.

کھالوں کے پراسیسنگ پلانٹ

Automated looms.

آٹومیٹڈ لومز

Any other business idea related to small industries.

چھوٹی صنعتوں سے متعلق کوئی دیگر کاروباری آئیڈیا

 

 

Ecotourism

ایکوٹورازم

Developing tourist facilities.

سیاحتی سہولیات کی ترقی

Wildlife Viewing.

جنگلی حیات کا نظارہ

Zip Line Excursion.

زِپ لائن تفریحی سہولیات

Small tourism activities generation.

چھوٹے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیاں

Developing natural site for tourism.

قدرتی مقام کی سیاحتی مقاصد کے لئے ڈویلپمنٹ

Any other business idea related to Ecotourism.

ایکوٹورازم سے متعلق کوئی دیگر کاروباری آئیڈیا

 

 

Mines and Mineral

کان کنی اور معدنیات

Developing indigenous mines and minerals sites.

علاقے میں کان کنی اور معدنیات کے مقامات کی ترقی

Marble, Onyx & Granite Processing.

سنگِ مرمر، سنگِ سلیمانی اور گرینائٹ کی پراسیسنگ

Marble, Onyx & Granite Mosaic.

سنگِ مرمر، سنگ سلیمانی اور گرینائٹ  کی پچی کاری

Chromite Beautification.

کرومائٹ بیوٹیفکیشن

Improving value chain of indigenous minerals.

مقامی معدنیات کی ویلیو چین میں بہتری

Export led processing of local minerals.

برآمدی مقاصد کے لئے مقامی معدنیات کی پراسیسنگ

Any other business idea related to Mines and Mineral.

کان کنی و معدنیات سے متعلق کوئی دیگر کاروباری آئیڈیا

 

 

Forestry

جنگلات

Pine Nut growers.

صنوبری بادام کے کاشت کار

Sustainable Forest development.

پائیدار جنگلات کی پیداوار

Production of industrial round wood, wood fuel and charcoal.

صنعتی لکڑی، جلانے کی لکڑی اور کوئلے کی پیداوار

Forest management for timber and wooden furniture.

ٹمبر اور لکڑی کے فرنیچر کے لئے جنگلات کی مینجمنٹ

Medical Plants.

میڈیکل پلانٹس

Any other business idea related to Forestry.

جنگلات سے متعلق کوئی دیگر کاروباری آئیڈیا

 

DOWNLOAD ADVERTISEMENT